کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اگست 2026 کو دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پنجگور میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے گئے، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا تاکہ ممکنہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک میں غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔