وڈھ: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی
وڈھ: بازار کے قریب چھبکی پہاڑ کے مقام پر زیرِ تعمیر وڈھ یونیورسٹی کے سامنے آر سی ڈی شاہراہ پر دو مزدا ٹرک موٹر سائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئے۔
وڈھ: حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 کا تعلق موسیٰ خیل اور کوئٹہ جبکہ 2 افراد کا تعلق آڑینجی، وڈھ سے ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 2 افراد ڈیرہ غازی خان جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو فوری طور پر وڈھ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی