سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل چوتھے روز سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 341 ڈالر کا ہوگیا۔