پشین بم دھماکہ 3 جان بحق 17 زخمی 2 کی حالت تشویشناک

پشین بم دھماکہ 3 جان بحق 17 زخمی 2 کی حالت تشویشناک

پشین ( سمیع ترین ) سرخاب چوک پر موٹر سائیکل بم دھماکہ، ماں بیٹی سمیت تین افرادجاں بحق، 17زخمی ہیں

پولیس کے مطابق بم دھماکہ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر کیا گیا،

پشین کے سرخاب چوک پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے پوائنٹ پر موٹر سائیکل دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں

بحق جبکہ چار ٹریفک اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے

دھماکہ کےبعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا جہاں شدید زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سینٹر

منتقل کردیا گیا۔

سول ہسپتال پشین کے ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی کے مطابق دھماکے میں اب تک 3 افراد جان بحق جبکہ 17 زخمی ہیں جن میں سے ان کے مطابق زخمیوں

میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا

ایس ایس پی منظور احمد بلیدی اور ترجمان ضلعی انتظامیہ سمیع ترین نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ تھا

جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دھماکے میں پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعہ پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے تشویش کا اظہار کرتےہوے بم دھماکہ میں ا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

اور کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکورٹی اداروں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا عوام اور اپنے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے

دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرینگے

وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں