مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

مستونگ / دھماکہ

مستونگ: کھڈکوچہ کے علاقے گرو میں قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا۔

مستونگ: ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 اہلکار زخمی ہوئے۔

مستونگ: جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مستونگ: دھماکے کے بعد قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

مستونگ: واقعے کے بعد علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مستونگ: سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں