دکی: ندی سے گزرتی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 3 بھائی جاں بحق،

​دکی (خبردار نیوز)ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں سڑک کنارے نصب بم (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
​ایس پی دکی منصور احمد بزدار کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ندی کے راستے سے ایک گاڑی گزر رہی تھی۔
گاڑی میں سوار افراد اپنے کھیتوں اور زمینوں (زمینداری) پر جا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔
​جاں بحق (تینوں بھائی) رحمت اللہ، دورانی، اور نعمت اللہ پسران سلطان شامل ہیں جبکہ عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوگئے
​دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،
جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
​واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں
جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کلی بختیار خان اور اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں