بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا اپریشن, 9دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
​پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اکتوبر کو کیے گئے ان آپریشنز میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
​ضلع کچھی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
​دوسری جانب، ضلع وڈھ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتے ہوئے فوری کارروائی کی گئی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
​آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔
علاقے میں دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر کی موجودگی کے امکان کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشنز تاحال جاری ہیں۔
​ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور رفتار سے جاری رہیں گی،
اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں