کوئٹہ (خبردار نیوز) سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے
پشین کے علاقے سرنان میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
کارروائی کے بعد علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔