کوئٹہ : بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) نے جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کے باعث غیر ضروری قرار دی جانے والی 5 ہزار اسامیاں ختم کردی ہیں، جبکہ محکمہ مزید 1500 اسامیاں ختم کرنے کے عمل میں ہے
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق ختم کی جانے والی اسامیاں 74 مختلف کیٹیگریز سے متعلق تھیں۔
محکمہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور مشینری متعارف ہونے کے بعد ان اسامیوں پر انجام دیے جانے والے عملی فرائض یا تو مکمل طور پر غیر ضروری ہوچکے تھے یا ان کی ضرورت میں نمایاں کمی واقع ہوگئی تھی
حکومت کا کہنا ہے کہ اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ محکمہ کے انتظامی اور مالیاتی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیا گیا ہے،
تاکہ ایسی اسامیوں پر مستقبل میں سرکاری وسائل خرچ نہ ہوں جن کی عملی ضرورت باقی نہیں رہی۔
ہینڈ آؤٹ کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں مزید 1500 اسامیاں ختم کرنے کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد غیر ضروری اسامیوں کی تعداد میں مزید کمی واقع ہوگی۔
حکومت کے مطابق غیر ضروری اسامیوں کو برقرار رکھنے یا مستقبل میں دوبارہ پُر کرنے کی صورت میں تنخواہوں، الاؤنسز، پنشن اور دیگر مراعات کی مد میں طویل مدت کے دوران صوبائی حکومت پر بھاری مالی بوجھ عائد ہوسکتا تھا، اس لیے محکمہ کی موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسامیوں کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ ختم کی جانے والی اسامیوں پر 30 سال کی سروس مکمل کرنے والے ملازمین اپنے مکمل ریٹائرمنٹ فوائد کے حقدار ہوں گے، جبکہ ملازمین کے حقوق اور واجبات کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا، دستیاب وسائل کا بہتر استعمال اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کی ضروریات کے مطابق منظم کرنا ہ