پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک): کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے بعد 7 مسلح دہشتگردوں نے پولیس لائنز کے اندر دراندازی کی،
جس کے جواب میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فوراً اقدام کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اب تک خودکش بمبار اور سنائپر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں
جبکہ باقی ماندہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
واقعے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔