کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں جلد سے جلد 90 فیصد سکولوں سے باہربچوں کو داخلہ دلوائیں گے
یہ بات انہوں نے آج کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہی
انہوں نے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہر بچہ اسکول مہم کا حصہ ہوں اور کوشش ہے کہ ایسا کام کرجائیں کہ تمام بچے اسکول میں آجائیں
وزیر اعلیٰ نے این جی آوز سمیت دیگر سماجی اداروں سے درخواست کرتے ہوے کہا کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑ کرحصہ لیں
بدقسمتی سے ہم نے اسکول بنادیئے لیکن ترتیب نہیں دیتے لیکن اب تنقید کی بجائے ہمیں آگے بڑھنا چاہئے
انکے مطابق چائلڈ لیبر کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں بچے اسکولوں سے باہر ہیں
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے لیے کوئی بڑی بعد نہیں کہ 4 سو اسکول فعال کر دیئے گئے بلکہ سارے اسکول فعال ہوگئے بلکہ مجھے اس وقت خوشی ہوگئی جب تمام اسکول کھل
جائیں گے اور دو ماہ میں 90 فیصد اسکولوں کو فعال دیکھنا چاہتا ہوں
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایجوکیشن میں بھرتیاں تاخیر ہونے اور اساتذہ کی غیر حاضری بھی بہت اہم مسئلہ ہے کیونکہ یہاں ہمارے اساتذہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر کے قریب بھرتی ہو جس
کےباعث کوالٹی ایجوکیشن بہت دور کی بات ہے
انہوں نے بتایا کہ اب اساتذہ ڈسٹرکٹ لیول پر بھرتیایوں کا سسٹم بنارہے ہیں جس استاد کے نمبر سب سے زیادہ ہونگے وہ بھرتی ہوگا اس کے علاوہ ہمیں تعلمی بورڈز کو بھی ٹھیک کرنے کی
ضرورت ہے اور آج وعدہ کرتے ہیں کہ اسکولوں میں نقل کا رحجان ختم کریں گے
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق اساتذہ بھر تی نہیں کرینگے کنٹریکٹ پر دس ہزار استاد بھرتی کرنے کو تیار ہوں اور ان کے لیے آج سے تنخواہ کم از کم 37 ہزار کرنے کا اعلان کرتاہوں