Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

بلوچستان کے وزیرزراعت علی مدد جتک اسمبلی رکنیت اور وزارت سے فارغ

بلوچستان کے وزیرزراعت علی مدد جتک اسمبلی رکنیت اور وزارت سے فارغ

بلوچستان کے وزیرزراعت علی مدد جتک اسمبلی رکنیت اور وزارت سے فارغ

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جج عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کے رکن علی مدد جتک کی نہ صرف

رکنیت ختم کردی ہے بلکہ ان کا نام وزارت سے بھی نکال دیا ہے۔

 بلوچستان ہائی کورٹ کے جج اور صوبائی الیکشن ٹربیونل کے رکن عبداللہ بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور بلوچستان اسمبلی کے

رکن علی مدد جتک کی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

جس میں الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ حلقے کی 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوسری بار انتخابات کرائے جائیں۔

اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونل نے پنے حکم میں علی مدد جتک کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی ہے بلکہ انہیں وزارت سے ہٹانے کا حکم دیا ہ

یاد رہے کہ حاجی علی مدد جتک پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد ازاں انہوں نے بلوچستان کے وزیر زراعت کے

طور پر کام شروع کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میڑ ضیاء

لانگو کے حلقے میں 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ دیا تھا

جس سے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تاہم انکے مخالف وکیل کے مطابق سپریم کورٹ نے انکی درخواست کو مسترد کرتے ہوے الیکشن ٹریبونل کا

فیصلہ برقرار رکھا

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *