کوئٹہ ( خبردار نیو ز ) پشتو زبان کے انقلابی شاعر اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے مرکزی رہنما گیلامن وزیر کا غائبانہ نماز جنازہ اج بروز جمعہ کوئٹہ میں آدا کی جاے گی
کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر آج سہ پہر 5 بجے انکی نماز جناز ادا کیا جائے گا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے
نماز جنازہ میں پی ٹی ایم کے علاوہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ سمیت دیگر قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکن بڑی
تعداد میں شرکت کریں گے
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن وامان اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوسی انتظامات کیے گئے ہیں
واضع رہے کہ گیلہ من وزیر کا انتقال 10 جولائی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہستال میں ہوا تھا
وہ چند روز قبل اسلام آباد میں تشدد کے ایک واقعہ میں شدید زخمی ہوا تھا جس سے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا
جہاں ڈاکٹروں کی تمام ترکوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکی
اور 11 جولائی کو انہیں ہزاور ں سوگواروں کی موجودگی میں خیبرپشتونخوا کے علاقے وزیرستان میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
یاد رہے کہ گیلہ من وزیر بڑے عرصے سے پشتوں تحفط موومنٹ کے پیلٹ فارم سے نہ صرف متحرک تھے بلکہ اپنی انقلابی شاعری کے ذریعے پشتون عوام میں اپنے بنیادی حقوق کے
حوالے سے بھی جانے جاتے تھے