گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،3 دہشت گرد ہلاک

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے،
جبکہ دیگر کی گرفتاری یا خاتمے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی ناپاک کوشش کی،
جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
​فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے،
جبکہ تین مزید دہشت گردوں کو علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ایک اور کارروائی کے دوران گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے
جہاں چار دہشت گرد فورسز کے حصار میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پورے سیکیورٹی آپریشن کی قیادت جی او سی گوادر خود کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں مکمل امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں