وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ؛ انطالیہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے اہم خطاب

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف انطالیہ میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ آج ایک انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرِ میزبانی میں ماحولیات سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے اور قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے پاکستان کے وژن پر اہم خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی اجلاس میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گے، جس میں ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے شدید متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی مصروفیات میں مختلف اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم آج شام ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے جانے والے پروقار ‘گالا ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں