سنجیدی سے 18 گھنٹے گذرنے کے باوجود 12 کانکن تاحال پھنسے ہیں

سنجیدی سے 18 گھنٹے گذرنے کے باوجود 12 کانکن تاحال پھنسے ہیں

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے علاقے سنجیدی میں گذشتہ روز ایک کان میں پھنسے 12 کان کن 14گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال ریسکیو نہ ہوسکے

یہ کانکن گزشتہ روز شام کو کان میں دھماکے کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

کان میں دھماکہ گیس بھرجانے کی وجہ سے ہوا تھا ،

شاہد رند ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق دھماکے کی وجہ سے کان کا راستہ مکمل بند ہوگیا تھا

، چیف انسپیکٹر مائنز بلوچستان عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کان کے راستے سے ملبہ ہٹا دیا گیا ،

تاہم دھماکے کے باعث کان کے اندر بجلی کے کیبل کٹ گئے ہیں ،

انہوں نے بتایا ملبے کو ہٹانے کے بعد بجلی کا کیبل بچھایا جارہا ہے کیبل بچھانے کے بعد مائن کے اندر ٹرالی کے زریعے اس حصے تک پہنچا

جائے گا جہاں کانکن کام کررہے تھے

دوسری جانب پاکستان مائنز اینڈ لیبر فیڈریشن کے مرکز ی جنرل سیکرٹری سلطان لالا نے بتایا کہ کانکنوں کو ریسکیو کرنے میں تاخیر سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں