کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چار تیل بردار گاڑیوں میں تصادم ہوا
جس کے نتیجے میں تین گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی۔
مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ کاریز امان اللہ کے قریب چار تیل بردار گاڑیوں میں تصادم ہوا،
حادثے کے باعث تین ذمیاد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی، حادثے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے،
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث پیش آیا،
تاہم میونسپل کمیٹی مستونگ کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل نے فائر بریگیڈ عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔