نیلم حادثہ: کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 1 بچہ لاپتہ

نیلم (نمائندہ خصوصی)  وادی نیلم کے علاقے چلہانہ کے مقام پر ایک کار حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 بچہ تاحال لاپتہ ہے،

جس کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حادثے کے وقت گاڑی میں 7 افراد سوار تھے، جن کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر موجود ہیں اور لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں