Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

سیکیورٹی فورسز کی کامیابی: خودکش خاتون گرفتار، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک کامیاب آپریشن میں خودکش بمبار خاتون کو زندہ گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے

اسے معصوم جانوں کو بچانے کی سمت میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بلوچستان میں ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار

کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں، جن میں ‘بشیر اینڈ کمپنی’ اور بی ایل اے شامل ہیں، بلوچ روایات کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پشتون “بلوچ معاشرے میں خواتین کا بے حد احترام ہے، لیکن ان تنظیموں نے خواتین کو اپنے مذموم مقاصد اور خودکش حملوں کے لیے استعمال کر کے ان روایات

کو ختم کر دیا ہے۔”

وزیراعلیٰ نے بلوچ عوام اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ بلوچستان کے نام پر انہیں کس راستے پر ڈالا جا رہا ہے؟

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک لاحاصل جنگ ہے جس میں خونریزی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال پر سنجیدگی سے غور

کریں۔

گرفتار ہونے والی خاتون کے حوالے سے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور خاتون کے ساتھ مکمل عزت و احترام سے پیش آیا جا رہا

ہے۔

ایک سوال کے جوا ب میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ خاتون سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

اور اسے تین ماہ تک ایک مخصوص سینٹر میں رکھا جائے گا جہاں اس کی تفتیش کے ساتھ ساتھ ذہنی سازی کی جائے گی تاکہ اسے گمراہی کے راستے سے نکالا جا سکے۔

میر سرفراز بگٹی نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست کسی کو بھی معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں

دے گی

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *