پاکستان ایران امن مشن کو تیز کرے – طاہر اشرفی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور معاون خصوصی وزیراعظم حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدبرانہ قیادت نے عرب ممالک اور سعودی عرب سے

رابطے کر کے خطے میں ایک بڑی جنگ کو روک دیا ہے، جس سے ‘گریٹر اسرائیل’ کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں سمینار سے کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری امتِ مسلمہ اور دنیا مشکل حالات سے گزر رہی ہے، جس کے لیے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ ناقابلِ قبول ہے اور پاکستان نے اس حوالے سے اپنا بھرپور سفارتی

کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملے کے بعد عرب ممالک میں ڈرون حملے شروع ہوئے، لیکن عرب ممالک کی جانب سے صبر و تحمل اور جوابی کارروائی نہ کرنے کا کریڈٹ پاکستان کو

جاتا ہے، کیونکہ پاکستانی قیادت نے عرب اور سعودی حکام کو جنگ سے دور رہنے پر آمادہ کیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وقار آج پوری دنیا میں بلند ہوا ہے اور تمام مکاتبِ فکر ملکی سلامتی

اور امن کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں