بچوں کی صحت کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی ،سرفرازبگٹی

کوئٹہ15 اپریل:۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل فرحان بشیر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں مصروف ٹیموں اور ان کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا

سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر دراصل قوم کے مستقبل اور بچوں کی صحت کے خلاف سازش کر رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت

گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کو یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور پولیو جیسے

قومی فریضے کی انجام دہی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے کام کرنے والے تمام اہلکاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء

کے ورثاء کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں