پاکستان کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اپنی آپریشنل صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کیے گئے اس برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

یہ میزائل مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، جو دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل فائرنگ کے اس اہم مظاہرے کا خود مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر منصوبے سے منسلک نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی موجود

تھی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے اس عظیم کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیاب تجربہ خطے میں سمندری سرحدوں کے دفاع کو مزید

مضبوط بنائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں