کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے گوادر پہنچ گئے
اس سے قبل وہ اج صبح وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گوادر روانہ ہو ئے تھے
صوبائی وزیرداخلہ گوادر میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیں گے
اس سے پہلے وزیرداخلہ کو مکران ڈویژن باالخصوص گوادر میں امن وامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،
کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا جائیگا،