قلات (اسٹاف رپورٹر): قلات میں ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور پک اپ کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار سامنے سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔جہاں تاحال انکی شناخت نہیں ہوسکی ـ