پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم اور پُرجوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ ورلڈ کپ ہمیشہ دباؤ، جذبات اور ناقابلِ فراموش یادوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق آئی سی سی کے لیے اپنے کالم میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ایسے بڑے ایونٹس کا حصہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز تھا اور ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج موجود ہے، جبکہ اسکواڈ میں کئی ایسے میچ ونرز شامل ہیں جو کسی بھی وقت کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔ فاطمہ ثناء کے مطابق ، اور جیسی کھلاڑیاں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہیں، اور ٹیم اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں دباؤ کا سامنا کرنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔