کوئٹہ (اسپیشل رپورٹر)عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات کا بازار گرم رہا۔
ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ERC) کی جانب سے جاری کردہ ہولناک اعداد و شمار کے مطابق عید کے تین دنوں میں صوبے کی شاہراہوں پر مجموعی طور پر 434 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ان حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 644 مسافر شدید زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اضلاع اور کوئٹہ کے ٹروما سینٹرز منتقل کیا گیا۔
ایمرجنسی ریسپانس سینٹر حکام کے مطابق کوئٹہ-کراچی شاہراہ (وندر لسبیلہ سیکشن) 23 حادثات پیش آئے جن میں 6 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے۔
گدر سوراب سیکشن 17 مختلف واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سرانان پشین سیکشن14 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 2 مسافر جاں بحق ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں شاہراہوں پر ریسپانس ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں،
تاہم اوور ٹیکنگ اور تیز رفتاری ان جان لیوا حادثات کی بنیادی وجہ بنی
تعطیلات عید میں حادثات 14افراد جان بحق 644زخمی

Leave a Reply