کوئٹہ (خبردار نیوز)ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی نے پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون دو جسم ایک جان ہیں،جن کو کوئی الگ نہیں کرسکتا ہے،
ترجمان نے الزام لگایا کہ محمود خان اچکزئی ایک سیاسی کاروباری ہے، جب بھی ان کی سیاسی کاروبار کمزور پڑتی ہے، وہ بلوچ اور پشتون اقوام کے درمیان اختلافات اور نرفت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کاروباری کو اقوام اور ملک کی ترقی وخوشحالی سے کیا سرو کار ہے،
بی اے پی کے مطابق بلوچ اور پشتون صدیوں سے برادر اقوام ہیں، ان کے درمیان نفرت پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،جبکہ محمود خان اچکزئی کا نفرت انگیز سیاست کو ہوا دینا ایک پرانا وطیرہ ہے،
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچ اور پشتون برادر اقوام میں تقسیم پیدا کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے،جبکہ نفرت، انتشار اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،ترجمان کے مطابق بلوچ اور پشتون باشعور اقوام ہیں، انہیں لڑانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، کیونکہ بلوچ پشتون قوم سمجھدار ہےکوئی انہیں الگ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،