میزئی آدھ میں فائرنگ سے 6افراد جان بحق 20زخمی ،وقعہ پر لواحقین کا احتجاج

کویٹہ(خبردار نیوز) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی آڈا میں فائرنگ کے واقعہ کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی 6 ہو گئیں، ضلع قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے دو مختلف پرتشدد واقعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ میزئی اڈا فائرنگ واقعے کے خلاف مشتعل افراد کا احتجاج جاری ہے کوئٹہ چمن شاہراہ بدستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات میزئی اڈا بازار میں ایک ہوٹل پر بیٹھے افراد پر مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی،
جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوئے۔ بعد ازاں زخمی ہونے والے مزید دو افراد بھی دم توڑ گئے
جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ واقعے کے بعد مشتعل لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ۔چمن شاہراہ پر دھرنا دے کر احتجاج شروع کردیا ہے،
جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بدستور بند ہے اور مسافروں سمیت ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب گلستان میں رات گئے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تصادم کے بعد ایک فریق نے مخالفین کے دو گھروں کو آگ لگا دی، جس سے گھروں میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
دونوں واقعات کے بعد پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے اور سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے جبکہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں