قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈا بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما داد محمد کاکڑ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں میزئی ٹراما سینٹر منتقل کردی گئیں۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ۔چمن شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔