کوئٹہ:چمن جلسہ میں حکومت مخالف تقریر کرنے پر پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی نے 29 مئی کو چمن میں جلسہ عام سے خطاب کیا تھا
جس میں محمود خان اچکزئی نے بلوچستان میں دہشت گردی اور ٹرکوں کو جلانے کے واقعات کے روکنے میں ناکامی پر حکومت پر کڑی تنقید کی تھی ،
پولیس کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر میں امن کے قیام میں ناکامی پرسیکورٹی اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ،
واضح رہے کہ مقدمہ تحصیل گلستان کے رہائشی ولی خان غیبیزئی کی درخواست پر قائم کیا گیاہے ،
پولیس تھانہ چمن میں درج مقدمے میں مختلف دفعات شامل ہیں،