نئے مالی سال میں 20 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 میں تقریباً 18 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبے میں 11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اور زرعی شعبے میں 4 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ روزگار کے مواقع میں اضافہ معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور اقتصادی استحکام کا نتیجہ ہے۔ وفاقی و صوبائی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، نوجوانوں کی فنی تربیت اور لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کے ذریعے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
حکومت کو امید ہے کہ آئندہ مالی سال میں معاشی نمو اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بے روزگاری میں کمی اور عوام کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں