بلوچستان میں سرکاری نوکریوں کی خرید وفروخت پر پابندی،ملوث سیکرٹریز اور وزراء کے خلاف تادیبی کاروائی کا فیصلہ


کوئٹہ، 10 ستمبر 2026

*بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ نے افسران سے حلف لے لیا،*

نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر کوئی وزیر بچے گا نہ کوئی سیکرٹری، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دو ٹوک اعلان

روز اول کہا تھا کوئی نوکری نہیں بکے گی، اصولی موقف پر کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

مصدقہ ثبوت اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں جرم ثابت ہوا تو “ملوث کردار “سزا سے نہیں بچ سکیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

جس ڈیپارٹمنٹ میں بھی نوکریاں فروخت ہونے کے مصدقہ ثبوت ملے اس محکمہ کا وزیر اور سیکرٹری نہیں رہیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سخت انتباہ

سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے کسی نوجوان کی نوکری فروخت نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا واضح موقف

بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت ہونے دینا کسی صورت قابل قبول نہیں، افسران احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

افسران پر مکمل اعتماد ہے، آپ باصلاحیت ہیں اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نوکریوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

تمام سیکرٹریز اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھائیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ماتحت اہلکاروں، ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، کسی سطح پر کوئی بے ضابطگی قابل برداشت نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

نوکریوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے ہر طرح کا دباؤ برداشت کریں گے تاہم بلوچستان کے نوجوانوں کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

میرٹوکریسی قائم کرکے ہی نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس سے خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں