Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چاچا کرکٹ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

LEAD Technologies Inc. V1.01

(روزنامہ خبردار کوئٹہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے معروف سپر فین چاچا کرکٹ کو ان کی طویل وابستگی اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھرپور حمایت کرتے آ رہے ہیں اور دنیا بھر کے مختلف اسٹیڈیمز میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کو اپنی آخری سیریز قرار دیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے انہیں خصوصی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چاچا کرکٹ صرف ایک مداح نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کی پہچان بن چکے ہیں۔ ان کی محبت، جذبے اور قومی ٹیم کے لیے غیر متزلزل حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے موقع پر چاچا کرکٹ کو خصوصی طور پر آنر کیا جائے گا۔ پی سی بی انہیں اپنا خصوصی مہمان بنائے گا، ان کے اعزاز میں کیک کاٹا جائے گا اور میچ کی اختتامی تقریب میں بھی انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ کے شائقین بھی چاچا کرکٹ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، جنہوں نے برسوں تک ہر میدان میں قومی ٹیم کا جوش و خروش کے ساتھ ساتھ دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *