کویٹہ(خبردار نیوز)
بلوچستان حکومت اور تاجربرادری،چیمبر آف کامرس کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے
اس سلسلے میں اب سے تھوڑی دیر قبل وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کی قیادت میں وفد نے تاجربرادی، ٹسپورٹرز،چیمبر آف کامرس کے رہنماوں سے مذاکرات کیے
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے
مذاکرات میں حکومتی یقین دہانی پر تاجربرادی نے احتجاج اور ہڑتال 10روز کے لئے موخر کردیا
جس پر تاجروں نے بلوچستان بھر میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک بحال کرکےاحتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا
اس سے قبل صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے تاجربرادری، ٹرانسپورٹرز اور چیمبر آف کامرس کے مسائل سنیں
انہوں نے کہا کہ امن اومان کی بحالی، شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،
تاہم بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر میں دشمن ممالک کا ہاتھ ہے،لیکن حکومت ریاست اور عوام ہم سب ایک بیج پر ہیں،ملکر جدوجہد کرنی ہوگی،
وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ شکست دشمن کا مقدر ہوگا تاہم ملکر بروقت شکست ناگزیر ہے کیونکہ دشمن عناصر ملک وقوم کی ترقی روکنے کے لئے کاروبار،ٹرانسپورٹ اور عام عوام کو نقصان دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،
وزیرداخلہ کا یہ بھی کہنا تھا ملک کے حالات خراب کرنے کے لئے اربوں ڈالرز لگائے جارہے ہیں،
اس کے باوجود حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہیں،