شاہرگ: پی ایم ڈی سی کوئلہ کان میں دلخراش حادثہ، 4 کانکن جاں بحق، 4 زخمی ، تحقیقات شروع

ہرنائی (خصوصی رپورٹ)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کی کوئلہ کان میں پیش آنے والے المناک حادثے میں 4 کانکن جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
​ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت کان کے اندر مجموعی طور پر 8 کانکن کام میں مصروف تھے جو اچانک اندرونی لائحہ عمل متاثر ہونے کے باعث پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری آپریشن شروع کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 4 کانکنوں کو زندہ لیکن زخمی حالت میں باہر نکال کر نزدیک ترین ہسپتال منتقل کیا۔
​چیف انسپیکٹر مائنز محمد عاطف کے مطابق کان میں پھنسے باقی 4 کانکنوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری رکھا گیا،
تاہم وہ دم گھٹنے اور ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ تمام 4 جاں بحق کانکنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں۔
​چیف انسپیکٹر مائنز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات اور حفاظتی اقدامات میں ممکنہ غفلت کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں