بلوچستان حکومت کا بڑا کریک ڈاؤن، 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

کوئٹہ (13 ستمبر 2026): حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے ریاست مخالف بیانیے کی ترویج اور سرکاری حلف کی ورزی کے الزام میں 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین کو ملازم سے برطرف کر دیا ہے۔
​معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے برطرفیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برطرف کیے گئے تمام ملازمین پاکستان مخالف بیانیہ چلانے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمین نے اپنے پوزیشن اور سرکاری حلف کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
​بابر یوسفزئی کے مطابق، ریاست کے خلاف بیانیے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
سرکاری مراعات حاصل کرنے کے باوجود ملک کے خلاف زہر اگلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
​محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ برطرف ملازمین میں 95 جامعہ کے اساتذہ، محکمہ صحت کے 3 ملازمین اور دیگر 2 سرکاری ملازمین شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، مزید دو اساتذہ کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں کے کیسز التوا میں ہیں جن پر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں