کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 7شدت پسند ہلاک ہوگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق بھارتی پراکسی ‘فتنہ الہندوستان’ سے تھا۔ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کر دیا،
جبکہ وہاں موجود گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کو ہر قسم کے خطرات سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہے۔
ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت ملک میں غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کا بلا امتیاز اور مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔