مظفرگڑھ کینال میں باراتیوں کا رکشہ گرنے کا واقعہ، 6 افراد کی لاشیں برآمد، ریسکیو آپریشن جاری

کوٹ ادو ( مانیڑنگ ڈیسک) کوٹ ادو کے علاقے سناواں کے قریب مظفرگڑھ کینال میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ گرنے کے افسوسناک واقعے کے بعد رات گئے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کینال سے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ متعدد افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
باراتیوں سے بھرا ہوا ایک لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر مظفرگڑھ کینال میں جا گرا، جس میں متعدد افراد سوار تھے۔
امدادی کارروائیاں اور ہلاکتیں: واقعے کے فوری بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم اب تک 6 افراد کی لاشیں پانی سے برآمد کی جا چکی ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق حادثے کے بعد کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کی ریسکیو ٹیمیں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کینال میں پانی کی گہرائی 12 سے 15 فٹ ہے جبکہ پانی کا بہاؤ 3 ہزار سے 5 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تیز بہاؤ اور زیادہ گہرائی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریسیو حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کی تلاش مکمل ہونے تک واٹر سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں