کوئٹہ سبی روڈ پر گورکٹ کے مقام پر 18 قطر انچ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ،متعدد اضلاع کو گیس کی سپلائی متاثر

کوئٹہ (خبردار نیوز)بولان ریور بیڈ میں گورکٹ کے قریب 18 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن (KMP-246 والو اسمبلی) میں دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کے چھ اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
​سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اس واقعے سے کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں، جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
​ترجمان کے مطابق متاثرہ والو اسمبلی کوئٹہ-سبی مین روڈ سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سیکیورٹی کلیئرنس موصول ہوتے ہی مرمتی ٹیمیں روانہ کی جائیں گی تاکہ سپلائی کی جلد از جلد بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں