کوئٹہ(خبردار نیوز) بلوچستان حکومت نے اضلاع کے اندر اساتذہ کی ٹرانسفر پر پابندی ختم کر دی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ٹیچنگ اسٹاف کی ٹرانسفر صرف اپنے ضلع کے اندر ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق SSTs اور ہیڈماسٹر/ہیڈمسٹریس کی بین الاضلاع ٹرانسفر پر پابندی برقرار ہے تاہم سرپلس اساتذہ کوئٹہ سے اپنے آبائی ضلع میں واپس جا سکیں گے،
جبکہ کوئٹہ سے کسی اور ضلع اور کسی اور ضلع سے کوئٹہ ٹرانسفر نہیں ہوگی،
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوسٹنگ کے منتظر اساتذہ 1 ماہ میں DEO کو درخواست دیں، تمام ٹرانسفر خالی منظور شدہ اسامیوں پر ہوں گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی ،