حب (خبردار نیوز ) بلوچستان کی پہلی خاتوں کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ ساہرہ عطاء نے ڈویژنل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں دورانِ آپریشن بجلی غائب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کے الیکٹرک مینجمنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا-
خاتون کمشنر لسبیلہ نے جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب کے آپریشن تھیٹر میں دورانِ آپریشن بجلی کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کے جنرل منیجر کے خلاف اعلیٰ حکام کو فوری طور پر خط لکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کمشنر نے واضح کیا ہے کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہوتی، اور غفلت کا یہ عالم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر معمولی فالٹس دور کرنے میں کے الیکٹرک حکام کی ناکامی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔
انڈسٹریل زون سے خطیر ریونیو ریکوری کے باوجود کے الیکٹرک مینجمنٹ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔
خاتوں کمشنر کو بتایا گیا کہ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال میں ماہانہ 400 سے زائد آپریشنز ایمرجنسی بنیادوں پر ہوتے ہیں۔ بجلی کی مسلسل عدم ترسیل کے باعث ہسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ، انکوبیٹرز اور معمول کے آپریشنز شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے دورے کے باوجود کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے فالٹ دور کرنے میں عدم دلچسپی ان کی غیر ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس سے قبل ایم ایس جام غلام قادر ہسپتال نے اس تمام صورتحال سے کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو تفصیلی طور پر آگاہ اور بریفنگ دے دی ہے۔