کوئٹہ ( خبردار نیوز ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران ملا خیل نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ساتھ عوام اور سائلین کے تحفظ کا بھی احساس ہے،
بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ججوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نےکہا کہ وکلاء تنظیموں نے ہمیشہ روایات کی پاسداری کی ہے،
انہوں نے نئے جوڈیشل افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، جبکہ لاء گریجویٹس کو پڑھایا نہیں بنایا جا رہا ہے،
جسٹس کامران ملا خیل نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
وکلاء تنظیمیں اس جانب توجہ دیں،
جبکہ لاء کالجز کے طریقہ کار کو چیک کرنے کی ضرورت ہے،
انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں ویڈیو لنک کی سہولت دستیاب کروا دی ہے ، جس سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنےوالے سائلین اور وکلاء مستفید ہو سکتے ہیں، ویڈیو لنک سہولت سے سائلین اور وکلاء کو وقت اور پیسوں کی بچت ہو گی،
چیف جسٹس نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی کیسز کے لئے ہائی کورٹ میں ون ونڈو آپریشن شروع کر رہے ہیں، تاکہ عدالتوں کے احاطے میں رش کم کیا جاسکے
اس کے علاؤہ سوشل میڈیا پر کیس کی تشہیر کے خلاف آرڈر جاری کریں گے ،
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں اپنے ساتھ عوام اور سائلین کے تحفظ کا بھی احساس ہے، ہم دن میں کئی بار عدالتوں کی سیکیورٹی چیک کرتے ہیں ،
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے ،