سانحہ مانگی ڈیم زیارت تحقیقاتی کمیشن کا کیس کی سماعت

کوئٹہ، 9 ستمبر 2026: تحقیقاتی کمیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن جسٹس محمد عامر نواز رانا نے آج 9 ستمبر 2026 کو کھلی عدالت میں کمیشن کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے سماعت کی۔سماعت کے دوران علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں بطور گواہ پیش ہوئے،
جن کی معاونت وکلاء کی ٹیم نے کی۔
وکلاء کی ٹیم میں شمس الرحمان کاکڑ، عبدالمصور، مسعود احمد دوتانی، شیردل مینگل اور حبیب اللہ خان ناصر ایڈووکیٹس شامل تھے۔
علاوہ ازیں، تحقیقاتی کمیشن نے محکمہ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں انسپکٹر جنرل فرنٹئر کور بلوچستان کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر اپنا مفصل جواب جمع کروائیں،
جس کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مہلت کی استدعا کی۔
مزید برآں، گواہوں کو اپنی شہادتیں قلمبند کرانے کے لیے اگلی سماعت تک ایک مزید موقع دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں