سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال سے بلوچستان ایک مخلص عوامی رہنماء سے محروم ہوگیا، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، ( خبر دار نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال سے بلوچستان ایک مخلص اور فعال عوامی رہنماء سے محروم ہوگیا،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک تعزیتی بیا ن میں کہا ہے کہ مرحوم سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سینیٹر نصیب اللہ بازئی کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں