کوئٹہ۔ 08 ستمبر ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ماضی کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 12 منصوبے مکمل، 7 منصوبوں پر کام جاری جبکہ 5 نئے منصوبے زیرِ تجویز آئے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کوئٹہ کی ترقی، خوبصورتی اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے جاری منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت، نئے منصوبوں پر بھی بلا تاخیر کام شروع کیا جائے،
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ صوبے کا چہرہ ہے، شہر کی ترقی، خوبصورتی اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،
کوئٹہ کو جدید، خوبصورت اور بہتر سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،
شہر کی تاریخی شناخت اور ماضی کی خوبصورتی کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کو نتیجہ خیز بنایا جائے،
میر سرفراز بگٹی نےکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اس کے ساتھ سڑکوں، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے ساتھ شہر کو خوبصورت بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے،
محض تعمیراتی منصوبوں تک محدود نہیں، شہر کو ایک منظم اور خوبصورت صوبائی دارالحکومت بنانا ہمارا مقصد ہے،