ہانگژو / نیوز ڈیسک: ایشین گیمز کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے عبرتناک شکست دے دی۔
قومی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور بھارتی ٹیم کو کسی بھی سیٹ میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مسلسل تین سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا