کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور سرحد پار سے دراندازی کے خلاف مؤثر اور یکسو کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران سیکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان کے مختلف حساس اور سرحدی اضلاع، بشمول تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل میں کل 15 کامیاب آپریشنز کیے۔
ان کارروائیوں کے دوران بلا جواز اور بغیر سفری دستاویزات کے مقیم 435 غیر قانونی افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام 435 غیر قانونی باشندوں کو ضابطے کی ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد فوراً وطن واپس (ڈی پورٹ) بھیج دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں، بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی اور روزگار کے بحران کی وجہ سے افغان شہری غیر قانونی راستوں سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
فورسز کے حکام نے اعادہ کیا ہے کہ سرحدی انضباط، امن و امان کے قیام اور ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان میں یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔