جھل مگسی میں تخریب کاری: گنداواہ 33 کے وی فیڈر کی تاریں چوتھی بار چوری، بجلی معطل

گنداواہ: ضلع جھل مگسی کے علاقے بھاگ کے قریب بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن پر تخریب کاری کا ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا ہے،
جہاں نامعلوم ملزمان نے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 18 پولز کی تاریں چوری کرنے کے ساتھ ساتھ چند پولز کو بھی توڑ ڈالا ہے۔
​واپڈا ذرائع کے مطابق گنداواہ 33 کے وی فیڈر کی تاریں چوری ہونے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
اس مسلسل تخریب کاری اور چوری کے باعث ضلع ہیڈکوارٹر گنداواہ اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
​واپڈا حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور لائن کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں