سیریز میں کامیابی کے بعد بھی جارحانہ کرکٹ جاری رکھوں گا، صاحبزادہ فرحان
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد جارحانہ کرکٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ سیریز کے آغاز سے قبل ہی انہوں نے مختلف انداز کی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے، جارحانہ انداز اپنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے بعد معاذ صداقت، حسن نواز اور صائم ایوب جیسے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی موجود ہیں، اسی لیے وہ بلا خوف اٹیکنگ شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔