ملتان( ویب ڈیسک )کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین “رحمان بابا ایکسپریس” کو ملتان کے قریب ایک شدید حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 14 کوچز پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ٹرین کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس دلخراش حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو جلد از جلد کلیئر کرنے اور معطل ہونے والی ریل ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں